We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت کی ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشیشیں قابل تعریف ہیں، پیاف

حکومت کی ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشیشیں قابل تعریف ہیں، پیاف

چین سے تجارتی معاہدوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوکل اندسٹری متاثر نہ ہو
مقامی کرنسی میں لین دین سے معیشت پر مثبت اثرات اور روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا، نعمان کبیر ،ناصر حمید ،جاوید اقبال
لاہور (یو این این )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزوں میں نرمی اور ٹریڈ ویزوں کے طریقہ کار کو اسان بنانے سے چین کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ سی پیک روٹس پر چین کے تعاون سے صنعتی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے جس سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ چین اور پاکستان کی ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کی لین دین سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔چین کی حکومت سے تجارتی معاہدوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوکل اندسٹری متاثر نہ ہو۔ چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے چین کے ساتھ تجارت از حد ضروری ہے ۔ چین کے ساتھ پاکستان کو تقریبا دس ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا ہے جس کو کم کرنے کا واحد طریقہ چین کے ساتھ تجارت کا فروغ ہے۔پاکستان کے چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکلنے اور تجارتی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے میں خوب مدد ملے گی۔وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے کہاحکومت کی معیشت کی بحالی کے لئے آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے دوست ممالک سے تجاتی معاہدوں اور نرم شرائط پر قرضوں کی بدولت ملک کو بحران سے نکالنے کی کو شیشیں قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم عمران خاں کے پہلے دورہ چین کے دوران آزمودہ دوست نے معاشی مشکلات سے نکالنے کی ہامی بھری ہے۔پاکستان اور چین کا ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ باہمی کرنسی کا حجم دوگنا کر دیا گیا ۔ تجارتی معاہدوں پر فوری علمدر آمد جبکہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے چین اعانت فراہم کرے گا، انہوں نے کہاچین نے سی پیک کے تمام شعبوں میں کام کی رفتار تیز جبکہ ضنعتی رونز کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کاغرم سعودی عرب اور چین کے کامیاب دورں سے ملکی معیشت مظبوط بنیادوں پر استوار ہو گی۔انھوں نے مزید کہانے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے سے روپے کی قدر مستحکم، زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم او ر تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران کی بطور مہمان خصوصی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت پاکستان کیلئے اعزاز ہے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین 15نئے معاہدوں پر دستخط اہم معاشی پیش رفت ہے جس کے ملکی معیشت پردور رس نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستانی وفد سے چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین ہی کی ہے اور اس میں مستقبل میں مزید اضافہ سے ملکی انڈسٹریز ترقی کرے گی کیونکہ چینی کمپنیوں کے پاس تجربہ اور پاکستان کے پاس وافر افرادی قوت ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com