We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے 2 لاکھ50 ہزار بلاسود قرضہ دے گی ، لنگڑیال

حکومت چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے 2 لاکھ50 ہزار بلاسود قرضہ دے گی ، لنگڑیال

حکومت پنجاب اور آسٹریلین سینٹرفار انٹرنیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے تعاون سے آسان زرعی قر ضہ جات کے حصول بارے رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب

لاہور(یو این این)حکومت پنجاب اور آسٹریلین سینٹر فار انٹر نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے تعاون سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں چھوٹے کاشتکاروں کی بہتری کیلئے آسان قرضہ جات کے حصول بارے رپورٹ لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈاکٹر یوسف ظفر،چئیرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل،ڈاکٹر جان اسٹین پرجیکٹ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف کوئین لینڈ آسٹریلیا،غالب نشتر صدر خوشحالی بینک،عارف ندیم سی ای اوپاکستان ایگریکلچر کوائیلشن،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ زر عی ترویج و ترقی کیلئے موجودہ حکومت نے مالی سال2018-19 کیلئے93 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جب کہ پچھلی حکومت نے مالی سال2017-18 میں زرعی شعبے کیلئے81 ارب30 کروڑ کی رقم مختص کی تھی۔آپ جانتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابقہماری حکومت کا بنیادی مقصدکسانوں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے ہماری خاص توجہ کا مرکز چھوٹے کاشتکار ہیں کیونکہ ان کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ موجودہ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے امسال2 لاکھ50 ہزار بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں موجودہ مالی سال کیلئے15 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ہم اپنے دورِ اقتدار میں کسانوں کی فلاح کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے زراعت کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانے کیلئے بہت سے پروگرام متعارف کروا رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کاشتکار طبقہ کو گذشتہ دورِ حکومت میں بہت زیادہ محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہیں خاطرخواہ توجہ سے محروم رکھا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ زراعت اور کسان دنیا کی ترقی کی دور میں پیچھے رہ گئے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کاشتکاروں کی فلاح کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔تقریب سے دیگر ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ قرضہ جات کا حصول چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے اور وسائل کم ہونے کی وجہ سے اسی زرعی قرضہ جات کے نظام کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار زرعی مداخل کو آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قرضہ جات کا حصول چھوٹے کاشتکاروں کیلئے آسان بنایا جا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com