We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت پیداواری مقابلہ دھان میں کروڑوں روپے کی زرعی مشینری انعامات میں دے گی، سیکرٹری زراعت

حکومت پیداواری مقابلہ دھان میں کروڑوں روپے کی زرعی مشینری انعامات میں دے گی، سیکرٹری زراعت

کاشتکاروں میں پیداوار میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی مثبت تحریک پیدا ہو گی ، واصف خورشید
لاہور (یو این این ) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پیداواری مقابلہ برائے دھان2018-19 کے تحت کاشتکاروں کیلئے کروڑوں روپے زرعی مشینری کے انعامات کی تقسیم کرے گی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،قصور،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،گوجرانوالا،گجرات،حافظ آباد،سیالکوٹ،ناروال،منڈی بہائوالدین،ساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن،وہاڑی،خانیوال،بہاولنگر،سرگودھا اور خوشاب کے کاشتکار اس پیداواری مقابلہ کیلئے اہل ہوں گے۔3 یا3 ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل دینے کے اہل ہوں گے جبکہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران،مزراعین اور ٹھیکداران بھی اپنی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق کروا کے مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔کاشتکار مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت(توسیع) اور زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت حاصل کر سکتے ہیں۔درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں نیز فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ اس مقابلہ کیلئے اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا کہ مقابلہ کیلئے پیش کردہ جنس بین الاقوامی معیار کی مقررہ کردہ شرائط پر پوری اترتی ہو۔MRL رپورٹ معیارکے مطابق نہ آنے پر کاشتکار مقابلہ سے باہر تصور کیا جائے گا۔کاشتکار ہر اعتبار سے مکمل درخواستیں 10 اکتوبر2018 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں042-99200752 یا042-99200734 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com