We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت پنجاب نے 100روزہ پلان میں اپنا تمام ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، راجہ بشارت

حکومت پنجاب نے 100روزہ پلان میں اپنا تمام ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، راجہ بشارت

لاہور(یو این این)حکومت پنجاب صحت، بجلی، پانی ، زراعت اور انڈسٹری کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے جس سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔یہ بات صوبائی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے 109ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، ریکٹر عظمت علی رانجھا ، ڈاکٹر شجاعت علی ڈین ، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹری موجود تھے۔نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کے دوران راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی بہتری اور خوشحالی کے اقدامات کررہی ہے اور بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے بنیادی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور بلاامتیاز میرٹ پر نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ماضی میں نظرانداز کیا گیا ہے مگر اب زراعت کے شعبے پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے کیونکہ ہماری انڈسٹری زیادہ تر زراعت کے شعبے پر انحصار کرتی ہے اس لئے سستی کھادیں اور بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور پانی کی کمی کے پیش نظر ڈریپ ایریگیشن سسٹم سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں بھی جدید سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے جس سے عوام کو بہتر اور سستا علاج ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ہرقسم کے ایندھن کی مسلسل فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور 100روزہ پلان میں ان شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ تمام سرکاری دفاتر میں عوام کی رسائی کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر بھی سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com