We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت پنجاب سے فلاحی اداروں کے لئے مزید فنڈز طلب کریں گے،اجمل چیمہ

حکومت پنجاب سے فلاحی اداروں کے لئے مزید فنڈز طلب کریں گے،اجمل چیمہ

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ سوشل ویلفیئر کے ادارے اور بیت المال کا پیسہ غریب اور نادار طبقے کی امانت ہے جن کا استعمال انتہائی ایمانداری سے ان کی فلاح و بہبود کے لئیے کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل ویلفئیر کے اداروں کی بہتری کے لئیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات کی ہیں اور ذاتی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اپنے دورہ داد رسی سنٹر برائے خواتین ملتان سے متعلق بتایا کہ داد رسی سنٹر سیت تمام فلاحی اداروں کو مزید فعال کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئیے حکومت پنجاب سے مزید فنڈز بھی مانگے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار اور غریب طبقے کا ہم پر حق ہے اور اس حق کو ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اللہ نے ان کو معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کا موقع دیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔ بعد اذاں صوبائی وزیر سے سوشل ویلفئیر کمپلیکس کے تحت چلنے والے اداروں میں کام کرنے والی سائیکالوجسٹس کے وفد نے بھی ملاقات کی ور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر پنجاب محمد اجمل چیمہ نے ان کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی اور انہیں محنت، لگن اور جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔بزنس مین پینل نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com