We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے، بشارت راجہ

حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے، بشارت راجہ

حکومت پنجاب وکلاء کے لئے جدید کمپیوٹرائزیشن سسٹم متعارف کروانے پر غور کررہی ہے، صوبائی وزیر قانون کی وفد سے گفتگو
لاہور(یو این این )پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں انصاف لائز فورم (ILF)کی تنظیم نوکی جائے تاکہ وکلاء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوسکیں اور حکومت پنجاب وکلاء کے لئے جدید کمپیوٹرائزیشن سسٹم متعارف کروانے پر بھی غور کررہی ہے تاکہ وکلاء کو آن لائن سسٹم کے ذریعے قانون کی تمام کتب تک بلامعاوضہ رسائی ممکن ہوسکے۔یہ بات صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امورراجہ بشارت نے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ میں ساہیوال ڈویژن کے وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے کیونکہ وکلاء کا کردار معاشرے میں بہت اہم اور مثالی ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ بہت جلد پنجاب کے تمام باروں کے وکلاء سے ملاقاتوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا تاکہ وکلاء سے مل کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام ڈویژنوں کے وکلاء کا کنونشن بلایا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com