We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف دے، ، فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

حکومت ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف دے، ، فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

بینکوں‌سے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے،شہباز اسلم
انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں ودہولڈنگ ٹیکس کا جواز باقی نہیں رہتا،عدنان بٹ
لاہور(یو این این )تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ بینکوں سے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، و دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں ودہولڈنگ ٹیکس کا جواز باقی نہیں رہتا اس لیے نئی آنے والی حکومت ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نیکہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی سابق حکومت کو ودھ ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کی تجویز دے چکا ہے اس لیے بینکوں سے لین دین پر اس ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار ودھ ہولڈنگ کے باعث پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس کے مترادف ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث عوام کا بینکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور اس ٹیکس کے باعث بینکوں کے سرمائے میں بھی کمی واقع ہورہی ہے اس لیے نئی حکومت اسٹیٹ بینک کی تجویز پر فوری طور پر ہر سطح پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرے تاکہ عوام کو ناجائز ٹیکسوں سے نجات مل سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com