We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت نے ضمنی الیکشن میں مداخلت کی روایت توڑ کر مثال قائم کردی، فیاض الحسن چوھان

حکومت نے ضمنی الیکشن میں مداخلت کی روایت توڑ کر مثال قائم کردی، فیاض الحسن چوھان

40 روزہ انتخابی مہم میں کسی بھی سرکاری مشینری کا قطعی استعمال نہیں کیا نہ ترقیاتی فنڈز پارٹی کے حامی امیدواروں کو دئے گئے
پنجاب کی 11 میں سے 6 نشستوں پر پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی کامیابی حکومت پر عوام کے اعتماد کی غماز ہے، وزیر اطلاعات و ثقافت

لاہور(یو این این )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی مداخلت اور دباؤ سے پاک ضمنی الیکشن کے انعقاد کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے ایسا کرکے سابق حکومتوں کی ایسی روایت توڑ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوھان نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے کامیاب اور مداخلت سے پاک انعقاد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ پنجاب میں 40 روزہ انتخابی مہم میں انتظامیہ، پولیس، بیت المال،بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام جیسے کسی ادارے کو پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے یا نتائج پر اثر انداز ھونے کے لئے استعمال نہیں کیا گیا۔فیاض الحسن نے مذید کہا کہ کسی بھی وفاقی یا صوبائی وزیر یا مشیر نے پارٹی کے کسی بھی امیدوار کے انتخابی جلسے سے خطاب کیا نہ انکے حق میں مہم چلائی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز سے لیکر تمام سرکاری مشینری اور اداروں کو حکومتی امیدواروں کو انتخابی مہم میں جھونک دیا جاتا تھا تاکہ مرضی کے نتائج حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ماسٹر مائینڈ بھی حالیہ ضمنی انتخابات کو شفاف قرار دینے پر مجبور ھوگئے۔فیاض الحسن نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے 6 پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماز ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com