We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل کو یقینی بنارہی ہے، گورنر

حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل کو یقینی بنارہی ہے، گورنر

انٹرنیشنل گولڈن کی آنر سوسائٹی(یو ایس اے) کے وفد سے ملاقات ،پاکستانی طلبہ کو شامل کرنا خوش آئند ہے ، چوہدری سرور
لاہور (یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے منگل کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل گولڈن کی آنر سوسائٹی(یو ایس اے) کے وفد نے ایگزیکٹور ڈائریکٹر براڈراعینی(Brad Rainey) کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں صدرایسوسی ایشن برائے پاکستانی امریکن عدنان بخاری اور چیئرمین چوہدری ایم اکبر شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی طلبا و طالبات قابلیت اور اہلیت کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور موجود حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستانی طلباء و طالبات نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ انٹرنیشنل گولڈن کی آنر سوسائٹی کی طرف سے پاکستان کے طلباء کو سکالرشپ کے لئے شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر وفد کے سربراہ ایگزیکٹور ڈائریکٹر براڈراعینی(Brad Rainey) نے کہا کہ انٹر نیشنل گولڈن کی آنر سوسائٹی آسٹریلیا، کینڈا، ساؤتھ افریقہ،یو اے ای اور سعودی عرب میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی اب تک ہونہار طلبا و طالبات میں 14ملین ڈالر کے سکالرشپ اور ایوارڈز دے چکی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com