We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،ڈائریکٹر جنرل

حکومت لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،ڈائریکٹر جنرل

لاہور (یو این این)حکومت لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،یہ بات ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد نے لائیو سٹاک کمپلکس کوپر روڈ لاہورمیں منعقدہ ایک اہم محکمانہ میٹنگ کے دوران کہی۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر منصور احمد کے زیر صدارت منعقد ہ اس میٹنگ میں ڈائریکٹر بریڈ امپرومنٹ ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل(توسیع) نے ڈویژنل ڈائریکٹرز سے حکومت کے ویژن کے مطابق کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔ میٹنگ میں موجود تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے ڈائریکٹر جنرل(توسیع) کو اپنی متعلقہ ڈویژن پر بریفنگ دی اورفیلڈ میں جاری ترقیاتی سکیموں اور جانوروں کے علاج معالجہ سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ آپ لوگوں پر لائیوسٹاک کی بہتری کے حوالہ سے ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ فیلڈ میں فارمرز تک خود جائیں اور اُن کے مسائل حل کریں۔فیلڈ سٹاف کوچاہیے کہ مویشیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔مویشی پال خواتین وحضرات کو حکومتی اقدامات سے مستفید کرنے کے لیے اپنے عملے کی اصلاح کریں اور تمام ڈائریکٹر ز کو چاہیے کہ اپنے عملے کی کارکردگی کو تحصیل کی سطح پر موثر بنائیں۔محکمہ لائیوسٹاک پر عوام کا اعتماد بحال کرواناایک اہم ذمہ داری ہے۔انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب بھر میں موجود ویٹرنری ڈسپنسریوں،ویٹرنری ہسپتالوں اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کا مکمل اور مستند ریکاڈ مرتب کیا جائے ۔ تمام ڈائریکٹرزاپنی متعلقہ ڈویژن میں درکار ادویات کی فہرست فراہم کریں اوراس بات کو یقینی بنائے جائے کہ تمام موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اپنا کام احسن طریقے سے مکمل کریں اور لائیو سٹاک فارمرز کوویٹرنری سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہم کریں۔ڈائریکٹر جنرل(توسیع) نے فیلڈ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی افادیت کا بخوبی جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر فیلڈ سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل(توسیع) ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ لائیوسٹاک سے متعلقہ ڈیٹا اپ لوڈنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com