We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت قومی اداروں کو خود مختار ، با اختیار اور مضبوط تر بنا رہی ہے، گورنر پنجاب

حکومت قومی اداروں کو خود مختار ، با اختیار اور مضبوط تر بنا رہی ہے، گورنر پنجاب

پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی منشور کرپشن کا خاتمہ ، بلا امتیاز احتساب اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، وزراء سے گفتگو
منگولیا کے سابق صدر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر زور ، عورت فاؤنڈیشن کے ود سے ملاقات
لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے نعرے کو حقیقت کا روپ دے رہی ہے جس کے تحت قومی اداروں کو خود مختار ، با اختیار اور مضبوط تر بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم کے 100 روزہ ایجنڈا کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور انشا ء اللہ صوبہ پنجاب اس سلسلے میں سبقت لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اورجہانزیب کھچی خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبہ کی سیاسی ، انتظامی صورتحال ، عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور مستحق افراد کے لئے گھروں کی تعمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غریب اور نادار لوگوں کو گھر فراہم کرنے کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے نہ صرف لاکھوں افراد کو اپنی چھت میسر ہو گی بلکہ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔اْنہوں نے کہا کہ عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لہذا ضرورت اس اَمر کی ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ گورنرنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی منشور کرپشن کا خاتمہ ، بلا امتیاز احتساب اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے حالات مشکل ضرور ہیں مگر جلد ہی ان پر قابو پا لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ پنجاب کے دس شہروں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم شروع کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے منگولیا کے سابق صدر Trakhia Elbergdorj نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے علاوہ زراعت اوردیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے عورت فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کو عورت فاؤنڈیشن کی طرف سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے جاری مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com