We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت زرداری سے ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی، فیاض الحسن چوہان

حکومت زرداری سے ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی، فیاض الحسن چوہان

ایان علی زرداری کے خلاف گواہی دینے کو تیار ہے، احتساب کا شکنجہ سخت ہوگیا تو یہ لوگ عمران اور پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینے لگے
دس سال تک نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر لوٹ مار کرنے والوں کے لئے اب ویسا سیاسی ماحول نہیں بننے دیں گے
شہباز شریف کرپشن میں لتھڑے ھوئے ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بننے دیں گے، وزیر اطلاعات کی میڈیا سے بات چیت
لاہور(یو این این) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ تو سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کرے گی نہ انہیں ڈھیل دے گی۔جب انکی دال نہیں گلی تو مایوسی کے عالم میں وزیراعظم کے متعلق یہ کہنے لگے کہ انہیں لایا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار پنجاب کے انہوں نے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جب آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے لئے حالات سخت ھونا شروع ھوگئے تو انہوں نے بولنا شروع کردیا ہے. ماڈل ایان علی انکے خلاف گواہی دینے کو تیار ھوگئی تو انہیں فکر پڑگئی ہے.اور اسلئے عمران اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دینے لگے ہیں۔ عدالتیں، نیب اور تحقیقاتی ادارے جو بھی اقدام تجویز کریں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی۔ اومنی گروپ کی مثال سامنے ہے.چھیما نائی، دلبر قصائی،مودا حلوائی اور پپو نانبائی کے اکاوئنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں اسی طرح فریال تالپور کے ڈرائیور سموں کے اکاوئنٹس سے بھی سات ارب نکل آئے ہیں.اسطرح کے سینکڑوں حساب کتاب نکل رہے ہیں جو انہی کے کھاتے میں جانے ہیں.اور ان سے مکمل پوچھ گچھ ھونی ہے۔ یہ پیسہ پاکستان کے غریب عوام کا ہے حکومت کا ہے سندھ کے باسیوں کا ہے۔آپ نے عوام کا خون چوسا ہے اب جب آپ کے گرد شکنجہ کسا جارہا ہے تو آپ چیخ چلارہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مذید کہا کہ دس سال تک آصف زرداری نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کے ملک و قوم کو بیوقوف بناتے رہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسا نہیں ھوگا.نہ ہی انکو اب ویسا سیاسی ماحول ملے گا جس میں انہیں لوٹ مار اور کرپشن کی مکمل آزادی تھی۔جب صوبائی وزیر سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنائیگی تو انہوں نے کہا کہ ایسا شخص جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑا ھو نیب مستقل اسکی پی ٹی کرارہی ھو عدالتوں میں کیس چل رہے ھو اور تحقیقاتی ادارے پوچھ گچھ کررہے ھوں اسے کیسے اتنے اھم منصب پر فائز کیا جاسکتا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com