We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت جنوبی پنجاب میں خوشحالی لانے کی غرض سے غریبوں کو گھرتعمیر کر کے دے گی ،چیئرمین پی اینڈ ڈی

حکومت جنوبی پنجاب میں خوشحالی لانے کی غرض سے غریبوں کو گھرتعمیر کر کے دے گی ،چیئرمین پی اینڈ ڈی

لاہور(یو این این )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمے کے منصوبہ (Southern Punjab Poverty Alleviation Project) کے تحت دوسرے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے دو اضلاع رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان جبکہ صوبے کے دیگر 4 اضلاع لیہ، بھکر ،میانوالی اور خوشاب میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو بہترمعیار زندگی کی فراہمی و خوشحالی کیلئے باہمی مفاہمتی یاداشت کی تقریب پیر کے روز پی اینڈ ڈی کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں حکومت پنجاب کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر سادرن پنجاب پاورٹی ایلیوایشن پراجیکٹ محمد صغیر جبکہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے سینئر نمائندہ چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد باجوہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب حبیب الرحمن گیلانی نے تقریب کی صدارت کی اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ خالد سلطان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل رورل سپورٹ پروگرام راشد باجوہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر جنوبی پنجاب غربت مکاؤ منصوبہ محمد صغیر ، مینیجر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ ارم انیس و دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے دیگر پسماندہ علاقوں و آبادیوں کو اپ لفٹ کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے باقاعدہ طور پر عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب ایکنک سے منظور شدہ 7 ارب 56 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار روپے اضافی مالی معاونت کی مدد سے مذکورہ اضلاع میں غریب سے غریب تر خواتین اور بچوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کی غرض سے رہائشی گھروں کی تعمیر کر کے انہیں فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ جو کہ ایک بیڈ روم، کچن، برآمدہ اور واش روم پر مشتمل ہو گا ۔علاوہ ازیں انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کے ضمن میں بھیڑ بکریاں و دیگر ذریعہ معاش کی مناسب سہولیات بھی دی جائیں گی۔ مذکورہ پراجیکٹ کو مزید 3 سال آگے بڑھانے کیلئے مارچ 2021 تک انٹرنیشنل فنڈ فار ایگر یکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کی جانب سے مزید 25 ملین امریکی ڈالرز کی مالی معاونت کی گئی ہے تاکہ اس منصوبے کو بھرپور کامیاب بنایا جا سکے اور جنوبی پنجاب کے لوگ اس منصوبے سے بہتر طریقے سے مستفید ہو سکیں۔ حکومت پنجاب اور ایفاد کی جانب سے سادرن پنجاب پاورٹی ایلیوایشن پراجیکٹ 2011-12کیلئے آغاز میں ہی کُل 4 ارب 65 کروڑ 79 لاکھ 57 ہزار روپے مختص کئے گئے ۔مذکورہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے چا روں اضلاع بہاولپور، بہاولنگر،مظفر گڑھ اور راجن پور میں 80 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار غریب سے غریب مکینوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے کوشش کی گئی ہے۔ایفاد کی جانب سے 2015-16میں مذکورہ عوامی فلاحی منصوبہ کو پاکستان میں بہترین منصوبہ بھی قرار دیا گیا

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com