We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومت انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کریگی ، چوہدری ظہیر الدین

حکومت انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کریگی ، چوہدری ظہیر الدین

پبلک پر اسیکیوشن کارکردگی بہتر بنائے ، ،غریب اور امیر کے لیے دوہرا معیاراور بے انصافی معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیل دیتی ہے

لاہور (یو این این )صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے پراسیکیوٹر ز کو فعال ہونے کی ہدایت کر دی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک پر اسیکیوشن کارکردگی بہتر بنائے ، حکومت انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کرے گی۔جمعرات کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، انصاف کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، فراہمی انصاف میں پرا سیکیوٹرز کلیدی کردار کے حامل ہیں، وہ ماضی کے بر عکس مستعد اور فعال ہو جائیں۔انہوں نے زور دیا کہ محکمہ پبلک پراسیکیوشن وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے، تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے ،غریب اور امیر کے لیے دوہرا معیاراور بے انصافی معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیل دیتی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com