We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حکومتی تبدیلی کے باوجود پی آئی اے میں جی ایم فلائیٹ سروس یعقوب نعیم اور پیپلز یو نٹی کی اجارہ داری قائم

حکومتی تبدیلی کے باوجود پی آئی اے میں جی ایم فلائیٹ سروس یعقوب نعیم اور پیپلز یو نٹی کی اجارہ داری قائم

لاہور(یو این این)پی آئی اے میں پسند نا پسندیدگی کی بنیادوں پر 6/7 بیچ کی 35جونےئر ائیرہو سٹسز کو 777 کورس کے بعد انٹر نیشنل فلائیٹس پر بھجو ا دیا گیاجبکہ بیچ 6/7 کی 25 سینئرائیرہو سٹسز کو 777 کا کورس مکمل کرنے کے باوجود انٹر نیشنل فلا ئیٹس سے روک دیا گیا۔با خبر زرائع کا کہنا ہے حکومت میں تبدیلی کے با وجود پی آئی میں بیورو کریسی اور پیپلز یونٹی کی اجارہ داری ابتک قائم ہے 6/7 بیچ کی 60 کے قریب ائیر کرو نے 777 جہاز کا کورس مکمل کیا لیکن جیسے ہی یہ 60 ائیر کرو کا گروپ فلائیٹ سروس کی لسٹ پر آیا پیپلز یونٹی کے عہدیداران نے جی ایم فلائیٹ سروس یعقوب نعیم سے رابطہ کر کے اپنے گروپ کی 35 کے قریب جونئیر ائیر کرو کو 777 کی فلائیٹس پر بھجوا دیا جبکہ سفارش اور پیپلز یونٹی سے تعلق نہ ر کھنے والے 25 کے قریب سینئر ائیر کرو کو 777 کی فلائینگ سے روک دیا گیا جسپر ائیر کرو سٹاف نے جی ایم فلائیٹ سروس یعقوب نعیم سے رابطہ کیا انہوں نے انکی کوئی بات نہ سنی شور شرابہ ہلڑ بازی کرنے پر انکے خلاف کاروائی کروانے کا کہ کر انکو خاموش کروا دیا گیا اس حوالے سے عبدالواحدDGM فلائیٹ سروس پی آئی اے کا کہنا تھا 25 ائیر کرو کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رو کا سول ایوی ایشن اتھارٹی سے معملات طے نہ ہونے پر بہت جلد کرو کو عارضی اجازت نامہ جاری کر دیا جائے گادوسری جانب 25 کے قریب سینئر ائیر کرو کی سینئر ائیر ہوسٹسز نے نام نہ بتانے پر بتایا کہ 60 کے گروپ میں ہم 25 ائیر ہوسٹسسز سینئر ہیں ہمیں 777 کا کورس مکمل کرنے کے با وجود
777 کی فلائیٹس سے اتار کر جونئیر ائیر کرو کو 777 جہاز کی فلائیٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے یہ سارا کام پیپلز یونٹی کے لوگوں اور جی ایم فلائیٹ سروس یعقوب نعیم کا کام ہے جی ایم فلائیٹ سروس ا نتہائی کمزرو آفیسر ہے وہ یونین کی اجازت کے بغیر کو ئی بھی کام نہیں کرتا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com