We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حوثی شدت پسندوں نے بندرگاہ کے اطراف میں سرنگوں کا جال بچھایا گیا

حوثی شدت پسندوں نے بندرگاہ کے اطراف میں سرنگوں کا جال بچھایا گیا

الحدیدہ (یو این این)یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے شمال مغربی الحدیدہ میں واقع الصلیف بندرگاہ تک سرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے بندرگاہ کے اطراف میں سرنگوں کا جال بچھایا گیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسندوں نے فضائی کیمپ اور الصلیف بندرگاہ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرنگیں کھودی گئی ہیں تاکہ سرکاری فوج کو زمینی پیش قدمی سے روکا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الصلیف بندرگاہ کے اطراف میں سرنگیں کھودنے کے نتیجے میں بندرگاہ کے ذریعے ہونے جاری امدادی آپریشن متاثرہو رہا ہے کیونکہ یمن جنگ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے بحری جہاز، گندم، غذائی اجناس اور دیگر ضروری سامان اسی بندرگاہ سے یمن لایا جاتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حوثی باغیوں نے شمالی الصلیف میں ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکا رسے روک دیا ہے اور انہیں’حرفہ‘ نامی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پر چیک پوسٹیں قائم کرکے شہریوں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت نے حوثی باغیوں نے صنعاء میں اپنی لیڈر شپ کی قیام گاہوں اور ان کے دفاتر کے باہر خفیہ کیمرے لگا دیے ہیں۔ حوثیوں کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صنعاء میں سرکردہ رہ نما اپنے گھروں اور دفاترکے اندر اور باہر خفیہ کیمرے نصب کریں تاکہ کسی مشکوک شخص کی نشاندہی کی جاسکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com