We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حمزہ شہباز کی سرپرستی میں ن لیگ نے غنڈہ گردی کی نئی روایت قائم کی، فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہباز کی سرپرستی میں ن لیگ نے غنڈہ گردی کی نئی روایت قائم کی، فیاض الحسن چوہان

لاھور(یو این این) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماضی میں کبھی پنجاب اسمبلی جیسے مقدس ایوان کی اسطرح بے توقیری نہیں ہوئی جیسی 16 اکتوبر کو ہوئی جب شہباز شریف کی ہدایت اور حمزہ شہباز کی سرپرستی میں ن لیگ کے اراکین نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی نئی روایت قائم کی. وہ جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ سپیکر،سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری اسمبلی پر حملہ کرنے کی پہلے کبھی کوئی روایت نہیں تھی.مگر بدنامی کا یہ داغ بھی مسلم لیگ(ن) کے ماتھے پر ہی سجنا تھا.اسکے بعد وہ کس منہ سے اسمبلی یا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے.صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے میں لگاتار چھ دن تک مسلم لیگ(ن) کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں شریک ہوکر ان سے انکی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے کی استدعا کرتا رہا ہوں. ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہی کے سپیکر کی حیثیت سے کردار کو مشکوک بنانے کی ناکام اور بے ڈھنگی کوشش کی گئی ہے.انہوں نے اسمبلی میں لیگی اراکین کی ہلڑ بازی کے دوران بڑے تدبر اور متانت کے ساتھ صورتحال کا سامنا کیا.انہوں نے مذید کہا کہ چھ لیگی اراکین پر آئین اور قانون کے تحت پابندی لگائی گئی تھی. فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ دونوں باپ بیٹا کو پرویز الہی پنجاب اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے ہضم نہیں ہو رہے . انہیں اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چائیے.جبکہ ھمارا ظرف دیکھیں کہ دل سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیسے بددیانت باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو اپوزیشن قائدین تسلیم بھی کیا اور انکو عزت بھی دے رہے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com