We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حمزہ شہباز کو ہاتھ جوڑ کرکہا ہے کہ رات کے اڑھائی بجے ائیر پورٹ نہیں جانا ، فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہباز کو ہاتھ جوڑ کرکہا ہے کہ رات کے اڑھائی بجے ائیر پورٹ نہیں جانا ، فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن لیڈر کا کام اسمبلی میں آکر حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا نا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے لندن فرار ہوناہے
خواجہ برادران نے جس استقامت سے لوٹ مار کی ہے اسی استقامت سے احتساب کا سامنا کریں، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے اسمبلی میں آنے کا کریڈٹ عوام کو حکومت پنجاب کے ترجمان یعنی مجھے دینا چاہیے کہ میرے بار بار ہاتھ جوڑ کر گزارش کرنے پر کہ اسمبلی میں تشریف لا کر اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داری پوری کریں، جناب فرزند اعلٰی رات ڈھائی بجے ائیرپورٹ جانے کے بجائے سیدھے اسمبلی آئے ہیں۔ ا ن کے آگے ہاتھ جوڑ کے ان کو کہا ہے کہ پتلی گلی سے ائیر پورٹ کے بجائے سیدھا اسمبلی پہنچیں۔ خواجہ برادران کو میرا مشورہ ہے کہ وہ واویلا مچانا بند کریں اور اسی جرات اور استقامت سے احتساب کا سامنا کریں جس استقامت سے انہوں نے لوٹ مار کی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا کام ہے کہ اسمبلی میں آکر حکومت کے ساتھ قانون سازی میں شامل ہوں اور حکومتی اقدامات پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔ نہ کہ رات کے اندھیرے میں لندن بھاگنے کی کوشش کریں۔ بہرحال اگر آج اسمبلی میں آگئے ہیں تو میں ان کو مبارکباد دوں گا۔ خواجہ برادران سے متعلق سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو بار بار یہ یقین دہانی کروانی پڑتی ہے کہ جناب آپ کو عوامی خدمت کے عوض حراست میں نہیں لیا گیا بلکہ آپ کی لوٹ مار بلکہ بے تحاشا لوٹ مار کے حساب کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔ آپ کے یہ شکوے سمجھ سے بالاتر ہیں کہ ہمیں گھر کا بنا ناشتہ نہیں ملتا، انڈے پراٹھے نہیں ملتے۔ آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ نیب آپکی نازبرداریوں کے لیے نہیں بنا کہ آپکی مرضی کے مطابق قورمے اور بریانیاں پیش کریں۔ لوہے کے چنے والی سرکار اپنے بھائی سمیت حوصلے کا مظاہرہ کرے کیونکہ اربوں کے ٹیکوں کا حساب اب دینا ہی پڑے گا۔ پروڈکشن آرڈر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی پروڈکشن آرڈر کا قانون ہونا چاہیے۔ لیکن یہ قانون لیگی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں خود نہیں بنایا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com