We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حمزہ شہباز اسمبلی ہنگا مہ آرائی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں، فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہباز اسمبلی ہنگا مہ آرائی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں، فیاض الحسن چوہان

باپ بیٹے نے لیگی ارکان اسمبلی کو یرغمال بنا کردھوپ میں احتجاج پر مجبور کر رکھا ہے: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت
ہمیں اخلاقیات کا درس دینے والے حمزہ شہباز اور ان کے حواری ووٹ کا تقدس بری طرح پامال کررہے ہیں
لاہور(یو این این )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو چاہئے کہ وہ 16 اکتوبرکو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں تا کہ ان کو معلوم ھو کہ ان کے ارکان نے کس طرح غنڈہ گردی کی۔ وہ یہاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا حمزہ شہباز کو چاہئے کہ اپنے والد صاحب سے کمیٹی میں پیش ہونے کا مشورہ کر لیں۔ ویسے بھی ن لیگ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جس کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ والد اور بیٹے نے اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ان کو دھوپ میں بٹھایا ہوا ہے۔ حمزہ شہباز کو میرے کل کے بیان کے بعد احتجاج میں آ کر شامل ہونا پڑا۔ مگر انہوں نے بھی خوب چالاکی کی کہ جب موسم ٹھنڈا ہوا تو آ کر بیٹھ گئے۔ حمزہ صاحب آپ تین بجے کے بجائے صبح گیارہ بجے آکر بیٹھا کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حمزہ شہباز مجھے، وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو اخلاقیات کا درس دینے سے پہلے اپنی سیاسی اخلاقیات پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔ ان کی اپنی اخلاقیات کا عالم یہ ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایوان کی کاروائی کے بائیکاٹ کا شور مچا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے ارکان اسمبلی ایوان میں جا کر پراکسی لگاتے ہیں تاکہ ان کو ٹی اے ڈی اے مل جائے۔ حمزہ شہباز اوران کے حواریوں کی اس حرکت سیان کے ووٹرز کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com