We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حقیقی آزادی کے واسطے فرسودہ اور کرپٹ نظام ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا، جماعت اسلامی

حقیقی آزادی کے واسطے فرسودہ اور کرپٹ نظام ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا، جماعت اسلامی

انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی، ان کے غلاموں سے نجات حاصل کرنا باقی ہے، صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود
لاہور(یو این این )متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ آزادی سب سے بڑی نعمت ہے۔ہم نے انگریزوں سے تو آزادی حاصل کرلی مگر ان کے غلاموں سے نجات حاصل نہیں کرسکے۔مٹھی بھر اشرافیہ نے پوری قوم کو یرغمال اور ملک کے وسائل پر پوری طرح قبضہ کررکھاہے۔محض چہرے بدلنے سے نظام میں نہ تبدیلی آئی ہے اور نہ کبھی آسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ہماراالمیہ ہے کہ 71برس بعد بھی ملک وقوم کی کوئی سمت واضح نہیں۔منزل کا نشان ابھی بھی دھندلا ہے۔سیاسی قیادت کے پاس وژن کافقدان ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے تمام حکمرانوں نے اپنی تجوریوں کو بھرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔عوام کی فلاح وبہبود کے نعرے تو لگائے جاتے رہے مگرعملاً کچھ نہیں کیاگیا،یہی وجہ ہے کہ آج بھی ملک میں40فیصد سے زائد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی غربت کی وجہ سے ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے کی عمر میں کارخانوں،فیکٹریوں،ہوٹلوں اور بھٹوں میں محنت مزدوری کررہے ہیں۔معاشی زبوں حالی کی وجہ سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔انہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں لے کر دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،نہ روزگار ہے اور نہ ہی حکمرانوں کے پاس کوئی منصوبہ بندی ۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ نئی بننے والی حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کوپوراکرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرے گی اور ملک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرے گی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ پاکستان کے اسلامی تشخص،نظریاتی اساس اور جغرافیہ کوجتنانقصان ماضی کے حکمرانوں نے پہنچایاہے اتناکسی نے نہیں پہنچایا۔جس ملک کا خواب علامہ اقبالؒ اور قائد اعظمؒ نے دیکھا تھا اور جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی تھی بدقسمتی سے اس پرجاگیرداروں اور سرمایہ داروں کاقبضہ ہے۔حقیقی آزادی کے لیے موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com