We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو سینکڑوں من عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو سینکڑوں من عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

لاہور(یو این این) حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو سینکڑوں من عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا، مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے غسل دیا اور پھلوں کی چادر چڑھائی۔تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ شکر کا975 واں عرس منایا جارہا ہے، مزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب منعقد کی گئی، غسل دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو سینکڑوں من عرق گلاب سے غسل دیا، پھلوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کی سالمیت اور اسلام کی سبربلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر وزیر اوقاف پنجاب سعید الحسن شاہ، وزیر انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میاں اسلم اقبال، ڈی جی اوقاف سید طاہرعلی بخاری بھی موجود تھے۔خیال رہے داتا دربار کو ہر سال نویں محرم کو غسل دیا جاتا ہے، چالیس روز بعد حضرت داتا گنج بخش کا سالانہ عرس منعقد ہوگا.تقریب میں وطنِ عزیز کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کی اور ملک ترقی، استحکام اور امن کے لیے دعا کیں۔اس موقع پر سیکیورٹی ،صفائی اور زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ۔یاد رہے 16 ستمبر کو زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھولا گیا تھا ، درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔یہ دروازہ دس محرم تک کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا۔خیال رہے آفتاب ولایت حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ کا شمار چشتیہ سلاسل کے معروف ترین بزرگان دین میں ہوتا ہے، سلسلہ چشتیہ میں سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے بعد سب سے زیادہ شہرت آپ ہی کے حصے میں آئی۔آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں اور خلفا کی تعداد 700 ہے، چھ سو خلفا انسانوں میں اور سو خلفا جنات میں سے تھے، آپ مجذوب السالک تھے یعنی آپ کی روحانیت کے تین حصے جذب کے اور ایک حصہ سلوک پر مشتمل تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com