We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

حسن اورحسین نوازکے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے

حسن اورحسین نوازکے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے

اسلام آباد(یو این این) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے، دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔ خیال رہے حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے ایف آئی اے انٹرپول کو خط بھی لکھ چکی ہے۔ ایف آئی اے نے مذکورہ خط وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو ارسال کیا،وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ جاری کرچکی ہے جبکہ اس سے قبل نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں ملزم نامزد ہے۔ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com