We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جیلر کے کمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

جیلر کے کمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

راولپنڈی(یو این این)وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل سپرٹنڈنٹ کےکمرے میں حنیف عباسی کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کی رہائی کے موقع پر اڈیالہ جیل میں موبائل فون اور مٹھائیاں پہنچنے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔اُن کا کہنا تھا کہ جیل سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں ملزم حنیف عباسی کی موجودگی کے حوالے سے پوچھ گچھ شروع کردی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی ہوگی۔فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے فون پر تفصیلات لیں تو اُن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، ملزم حنیف عباسی کی کمرے میں موجودگی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی سزایافتہ مجرم ہیں اُن کا جیلر کے کمرے میں موجود ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے، ملزم اور دیگر لیگی قائدین سے متعلق پہلے بھی شکایات موصول ہوئیں۔فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کےانتقامی کارروائی کےحق میں نہیں مگر سرکاری اداروں کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے، سپرٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کرنا میرا اختیار نہیں بطور وزیراطلاعات واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com