We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد(یو این این)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نظر ثانی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں، حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے نظر ثانی درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 10 اے ہر شخص کو شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے لیکن سپریم کورٹ نے نوازشریف کیس میں نااہلی کیلئے سخت معیار مقرر کیا، جب کہ عمران خان نے اپنے خلاف کیس میں غلط بیانی کی، حقائق چھپائے اور عدالت سے جھوٹ بولا اورپھر بھی منتخب ہوکر وزیراعظم بن چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کیس کے حقائق عمران خان کیس سے مختلف نہیں، نا اہلی کے تمام مقدمات کے لئے معیار یکساں ہونا چاہیے، الیکشن تنازعات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی گائڈلائنز یکساں نہیں، آرٹیکل 184 تین میں کسی فریق کو اپیل کا حق نہیں ہوتا، کئی متضاد عدالتی فیصلوں پر سپریم کورٹ لارجر بنچ بنا چکی ہے، لارجر بنچ بنانے کا مقصد فیصلوں میں یکسانیت تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظر ثانی درخواستوں پرفل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ دوسری جانب عدالت نے درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی ہے، جہانگیر ترین اور حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کل ہو گی اورکیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com