We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جوہر ٹاؤن میں بھی’’ منشاء بم ‘‘پھٹ پڑا ، پولیس کی سرپرستی میں غریب کے گھر پر قبضہ

جوہر ٹاؤن میں بھی’’ منشاء بم ‘‘پھٹ پڑا ، پولیس کی سرپرستی میں غریب کے گھر پر قبضہ

جوہر ٹاؤن میں بھی’’ منشاء بم ‘‘، پولیس کی ملی بھگت سے غریب کے گھر پر قبضہ کر لیا
60سالہ بزرگ کو اس کی بیوی اور بچیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنانے کے باوجود پولیس کاروائی کرنے سے قاصر
رحمان پارک عمر سٹریٹ کے رہائشی 60 سالہ مرزا ریاض بیگ نے ذوالفقار علی نامی شخص سے تین سال قبل اراضی خریدی تھی
گھر کی مالیت کروڑوں روپے ہونے پر ملزم نے غنڈوں کے ہمراہ چادر چار دیوارای کا تقدس پامال کر دیا ، پولیس سرپرست
بزرگ شدید زخمی ، جوان بچیاں ماں کے ہمراہ دربدر ، انتظامیہ خاموش ، پنجاب حکومت کی چشم پوشی ، سپریم کورٹ سے انصاف کی اپیل
لاہور (یو این این )جوہر ٹاؤن میں ایک بار پھرقبضہ مافیاء نے سراٹھالیا،پولیس کی ملی بھگت کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر نے ایک غریب کے سر سے چھت کا سایہ چھین لیا، بے سروسامانی کے عالم میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،60سالہ بزرگ کو اس کی بیوی اور بچیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنانے کے باوجود پولیس کاروائی کرنے سے قاصر۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن رحمان پارک عمر سٹریٹ کا رہائشی 60 سالہ مرزا ریاض بیگ اپنی بیوی رانی بی بی اور دونوں بیٹیوں 17سالہ تانیہ اور 14سالہ ردائفاطمہ کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھا جوکہ اس نے ذوالفقار علی نامی شخص سے تین سال قبل خریدی تھی جس کی اب مالیت کروڑوں روپے ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اچانک ذوالفقار کی نیت بدل گئی اور اس نے دانستہ طور پر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ مل کر دھاوا بول دیا اور تشدد کرنے لگا جس کی وجہ سے مرزا ریاض شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی ہے اس کے علاوہ مضروب کی بیوی اور بچیوں کو بھی زودوکوب کیا گیا جن کو فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کردیا۔اس وقوعہ کے بارے میں 15کی کال کرنے کے بعدموقع پر پولیس کے پہنچنے پر جب انہیں درخواست دی گئی تو پہلے انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا بعدازاں مقامی تھانہ کی طرف سے ان کی داد رسی کرنے کی بجائے ذوالفقار وغیر ہ سے خوش گپیوں میں مصروف۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منشاء بم کی بھی پشت پناہی تھانہ جوہر ٹاؤن کی پولیس ہی کرتی رہی ہے اور اب نیا منشاء بم بنانے کی پولیس دوبارہ سے کوشش کررہی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com