We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

’جوانی پھرنہیں آنی 2 ‘ مختصر عرصے میں 10 کروڑکمانے والی پہلی پاکستانی فلم

’جوانی پھرنہیں آنی 2 ‘ مختصر عرصے میں 10 کروڑکمانے والی پہلی پاکستانی فلم

کراچی(یو این این)عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ مختصر عرصے میں 10 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد بٹ، ماورا حسین اورکبریٰ خان جیسی بڑی کاسٹ پرمشتمل فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی 2‘‘ بزنس کرنے میں بھی سب سے آگے رہی ہے اوربلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔فلم نے ریلیزکے صرف 2 دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 10 کروڑ72 لاکھ کما کرریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل پاکستان کی کسی فلم نے اتنی جلدی 10 کروڑ کا ہندسہ عبورنہیں کیا تھا۔ پاکستانی سینماؤں میں فلم نے اب تک 6 کروڑ75 لاکھ اوربیرون ممالک 3کروڑ97 لاکھ کمائے ہیں۔فلم کے مرکزی اداکار فہد مصطفیٰ اورہمایوں سعید نے فلم کا بزنس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئرکراتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com