We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنوری میں 10 ہزار ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کرنے کے انتظامات مکمل

جنوری میں 10 ہزار ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کرنے کے انتظامات مکمل

وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت منسٹر ڈیلیوری یونٹ کا اجلاس،مختلف امور کا جائزہ
پنجاب بھر میں 2717 ویمن میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی مقررہ ٹائم فریم میں کر دی،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(یو این این )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت منسٹر ڈیلیوری یونٹ کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں اور اصلاحاتی عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ جنوری میں مختلف اضلاع میں 10 ہزار ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ نئے ہیلتھ کارڈز میں پہلے سے بہتر فیچر شامل کئے گئے ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی ڈاکٹروں کی حالیہ بھرتی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پنجاب بھر میں 2717 ویمن میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی مقررہ ٹائم فریم میں کر دی گئی جبکہ بھرتی شدہ 3620 مرد میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کا کام اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا۔ 588 فارماسسٹس کی بھرتی کے لئے پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوائی جا چکی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت میں سکیل ایک سے 16تک خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے ٹیسٹنگ سروس کا انتخاب جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 9 ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں کی ری ویمپنگ پایہ تکمیل تک پہنچ گئی۔ ان میں اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، حافظ آباد،نارووال، جہلم، کامونکی اور ڈسکہ کے ہسپتال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 13 بڑے ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں کی ری ویمپنگ کا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے۔ ان میں میو ہسپتال، جناح ہسپتال، سروسز، گنگارام، ہولی فیملی ہسپتال، راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال، بے نظیر بھٹو ہسپتال الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال، ساہیوال ہسپتال اور سرگودھا ہسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فورٹ منرو اور گھوڑا گلی(مری) ٹی بی ہسپتال کو اگلے سال جنرل ہسپتال کے طور پر اپ گریڈ کر دیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com