We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنرل ہسپتال میں گائنی کے ٹرینی ڈاکٹرز کیلئے3 روزہ تربیتی کورس ختم ، سرٹیفکیٹس تقسیم

جنرل ہسپتال میں گائنی کے ٹرینی ڈاکٹرز کیلئے3 روزہ تربیتی کورس ختم ، سرٹیفکیٹس تقسیم

لاہور(یو این این )معاشرے کا 50فیصد سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے جن کی صحت اور علاج معالجے کیلئے معیاری طبی سہولتوں کو یقینی بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ لاہور جنرل ہسپتال میں گائنی یونٹ II کے زیر اہتمام 3روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹروں کو ہر شعبے میں ریسرچ کو اپنا شعار بنا کر بالخصوص بیرون ملک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جیسے ادارے سے حاصل ہونے والے تعلیم و تجربے سے مریضوں کے علاج معالجے میں مدد حاصل کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہر شخص کا مشن پیشہ وارانہ فرائض میں محنت اور لگن کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کرنا ہے اور گائنی کا شعبہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں مریضہ کے ساتھ ساتھ نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال بھی کرنا ہوتی ہے ۔پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ مسیحا کا ٹائٹل رکھنے والوں کو زیادہ وسعت قلبی اوربرادرانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے 3روز ہ تربیتی کورس کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اُن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر 3روزہ تربیتی کورس اور گائنی یونٹII کی انچار ج پروفیسر ڈاکٹر عالیہ بشیر نے اس سیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے علاوہ ملک بھر سے ڈاکٹرز نے اس کورس میں شرکت کی جن میں ایم سی پی ایس اور ایف سی پی ایس پارٹII شامل ہیں جنہیں پاکستان کے نامور گائناکالوجسٹ نے مفید معلومات فراہم کیں ۔ ڈاکٹر عائشہ ،ڈاکٹر مدیحہ مشتاق ،ڈاکٹر اقراء خالداورڈاکٹر لیلیٰ شفیق سمیت دیگر ڈاکٹرز نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اس موقع پرپروفیسرزایسوسی ایٹ پروفیسر ز اور سینئر رجسٹرار بھی موجود تھے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com