We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنرل ہسپتال میں کرسمس کی تیاریاں، مسیحی ملازمین کی مختلف سرگرمیوں میں بھرپور شرکت

جنرل ہسپتال میں کرسمس کی تیاریاں، مسیحی ملازمین کی مختلف سرگرمیوں میں بھرپور شرکت

اقلیتی برادری کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے ، کرسمس ہم سب کیلئے قابل احترام ہے،پرنسپل پروفیسر محمد طیب

لاہور(یو این این )جنرل ہسپتال میں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی کرسمس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور بالخصوص نرسنگ کمیونٹی مختلف سرگرمیوں کیلئے متحرک ہو گئی ہے جن میں کرسمس ٹری سجانے اور سینتا کلاز کیلئے بھی کام شروع ہو گیا ہے جبکہ مختلف وارڈ کو سجانے اور کرسمس کے حوالے سے تقریبات کیلئے مختلف سرگرمیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری معاشرے کا قابل احترام حصہ ہے اور ہم اقلیتی بھائیوں کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہم سب کیلئے قابل احترام ہے اور ہم حضرت عیسیٰ کو اللہ تعالیٰ کا نبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں اس سال بھی کرسمس کو بھرپور عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مسیح برادری سے کرسمس کے تہوار کیلئے بھرپور تعاون کرے گی اور ہر شعبے کو سجانے اور وہاں 22دسمبر کو تقریب منعقد کرنے کیلئے اقدامات ہوں گے۔اس موقع پر کرسچین ملازمین نے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کی بڑی تعداد جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اور25دسمبر کا دن ہمارے لیے انتہائی خوشیوں کا حامل ہے جسے منانے کیلئے بھرپور سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com