We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنرل ہسپتال میں ٹی بی ڈائیگناسٹک سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائے گا

جنرل ہسپتال میں ٹی بی ڈائیگناسٹک سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائے گا

ٹی بی قابل علاج مریض ، مریض کی حوصلہ افزائی اور ایجوکیٹ کرنا ڈاکٹر کا فرض ہے ،پروفیسرمحمد طیب
ٹی بی کے مریض کا مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے کا امکان ، ایڈز کے ٹیسٹ شروع
شعور اجاگر کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ، سول سوسائٹی اور طبی ماہرین کو ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی
آگاہی سیمینار سے ڈائریکٹر پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور پروفیسر خالد وحید کا خطاب
لاہو(یو این این )رجنرل ہسپتال میں ٹی بی کے علاج کی سہولیات میں مزید اضافہ کیلئے ڈائیگناسٹک سنٹر کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا ، مرض کی تشخیص کیلئے روائتی طریقہ کار کی بجائے جدید لیبارٹری کی سہولیات اور جین ایکسپرٹ بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔یہ اعلان ڈائریکٹر پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ٹی بی کے بارے میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے کہا کہ ٹی بی کو سماجی برائی سمجھنے کے بجائے مریض کے ساتھ اچھا برتاؤ اور اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اورڈاکٹروں کا کام صرف مریض کا علاج نہیں بلکہ انہیں ایجوکیٹ کرنا بھی طبی ماہرین کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے صوبہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے ٹی بی کے مرض کی روک تھام ، تشخیص اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی مفت فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام اس ضمن میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے تاہم اگر مریض علاج ادھورا چھوڑ دے تو بیماری خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آف پلمانلوجی ڈاکٹر خالد وحیدنے ٹی بی کے مرض کی علامات تشخیص و علاج کے بارے میں سیمینار کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ سمینار میں ہسپتال کے ڈاکٹرز و نرسز کے علاوہ ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رانا شفیق، ڈپٹی نرسنگ سپرٹینڈنٹ رقیہ بانو نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کے ایچ آئی وی ایڈز کے ٹیسٹ بھی شروع کر دئیے ہیں اور تقریبا ایک ماہ میں ستر ہزار مریضوں کا ایڈز ٹیسٹ لیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے مریض کا مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے کا امکان رہتا ہے۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ اس وقت ٹیچنگ ہسپتالوں سے بنیادی مراکز صحت تک ٹی بی کے مرض کی تشخیص و علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بیماری سے متعلق عوامی سطح پر آگاہی ضروری ہے تاکہ مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر محمد طیب اور ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنر ،گلوبل فنڈ کے تعاون سے TB DOTSپروگرام کے ذریعے رجسٹرڈ مریضوں کے علاج کی مسلسل نگرانی اور ادویات کی فراہمی کی جاتی ہے تاکہ مریض علاج ادھورا نہ چھوڑے ۔ انہوں نے کہا عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے زرائع ابلاغ، سول سوسائٹی اور طبی ماہرین کوا پنی ذمہ داریاں بھرپو ر طریقہ سے پوری کرنا ہوں گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com