We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنرل ہسپتال قیام کے60سال ہونے پر 29 جنوری کو خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا

جنرل ہسپتال قیام کے60سال ہونے پر 29 جنوری کو خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا

27فروری1958میں خاتون اول بیگم ناہید سکندر مرزا نے دارلفلاح کی شکل میں بنیاد رکھی تھی
29جنوری 1959کو گورنر مغربی پاکستان اختر حسین نے لاہور جنرل ہسپتال کے نام سے موسوم کیا
دن منانے کا مقصد انسانی خدمت کے عزم کی تجدید ہے،پرنسپل پروفیسر محمد طیب

لاہور(یو این این )جنرل ہسپتال کے قیام کے60سال اگلے ماہ مکمل ہونے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں 29جنوری کو ایل جی ایچ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ یہاں27فروری 1958میں اُس وقت کی خاتون اول بیگم ناہید سکندر مرزا نے دارلفلاح قائم کیا تھا جسے بعد ازاں 29جنوری 1959کو گورنر مغربی پاکستان مسٹر اختر حسین نے لاہور جنرل ہسپتال کے نام سے موسوم کرتے ہوئے باقاعدہ ہسپتال کی شکل دے دی اور یوں اگلے ماہ اس ادارے کے 60سال مکمل ہونے پر دکھی اور انسانی خدمت کے عزم کی تجدید کی جائے گی اور اس خصوصی تقریب میں اس ادارے میں کام کرنے والی سابقہ شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 29جنور ی کی تقریب کیلئے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز اورپیرا میڈیکل سٹاف نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس میں ادارے کے مختلف شعبوں کو سجایا جائے گا اور مختلف چھوٹی تقریبات کے علاوہ ہسپتال میں بڑے فنکشن کا انعقاد ہوگا جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے بھی مندو بین شرکت کریں گے اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، امیر الدین میڈیکل کالج ، نرسنگ کالج اور دیگر ملحقہ اداروں کی بھرپور شرکت ہوگی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com