We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں ستمبر کے دوران 73487 مریضوں کا مفت علاج معالجہ

جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں ستمبر کے دوران 73487 مریضوں کا مفت علاج معالجہ

لاہور(یو این این) جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں صرف ماہ ستمبر کے دوران 73487 مریض آئے جنہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، سی ٹی سکین ، الٹراساؤنڈ سمیت آپریشن کا سامان بھی مفت فراہم کیا گیا۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 4320 مریضوں کے سی ٹی سکین ، 6600الٹراساؤنڈ،6563 ایکسرے اور 4769 کو ایمرجنسی کے شعبے میں مفت ای سی جی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں حکومتی پالیسی کے مطابق ہر مریض کو داخلے سے لے کر گھر جانے تک تمام ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں پوری مستعدی کے ساتھ کام جاری ہے اور مریضوں کی بہتر سے بہتر خدمت کے لیے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال بالخصوص دماغی امراض کے حوالے سے اپنی نوعیت آپ کا ادارہ ہے جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر سے مریض آتے ہیں ۔انہوں نے جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی کارکردگی کو مثالی اور اطمینان بخش قرار دیا گیااور دیگر شعبوں میں بھی اسی جو ش وجذبے کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com