We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جنرل جوزف کی خطے میں ایرانی مداخلت اور تہران کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت

جنرل جوزف کی خطے میں ایرانی مداخلت اور تہران کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت

واشنگٹن(یو این این)امریکی جنرل جوزف خطے میں ایرانی مداخلت اور تہران کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی خطے میں گھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ امریکی سینٹ کام کے آفیشل ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں جنرل فوٹیل نے کہا کہ میرے لیے یہ واضح بات ہے کہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس فورس اور اس کا سربراہ جنرل قاسم سلیمانی خطے میں گھٹیا اور گندی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے یمن، شان، لبنان اور بحرین میں مداخلت تہران کی گھٹیا پالیسی کا عکاس ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی خطے میں مداخلت کی پالیسی نے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ایرانی رجیم کی یہ پالیسی ایرانی قوم کے مفادات کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ امریکی عسکری عہدیدارکی طرف سے ایران پر تازہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں ایرانی دہشت گردانہ پالیسیوں کے رد عمل میں امریکا نے تہران پر تازہ اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com