We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی استحکام میڈیا کی مرہون منت ہے، گورنر پنجاب

جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی استحکام میڈیا کی مرہون منت ہے، گورنر پنجاب

اشتہارات کا اجراء خالصتاً میرٹ، شفاف اور اخبارات کی سرکولیشن کو مدِ نظر رکھ کر کیا جائے گا، وفد سے گفتگو

لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی استحکام میڈیا کی مرہون منت ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ میڈیا کی تنقید کو خندہ پیشانی سے نہ صرف قبول کیا جائے گا بلکہ اِس سے رہنمائی بھی لی جائے گی۔ اِن خیالات کا اظہار اْنہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں نیوز پیپرز اینڈ پری آڈیکلز ایسوسی ایشن کے 10رْکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے چیئرمین مدثر اقبال بٹ کی قیادت میں اِن سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل جاوید ملک، ایثار رانا، قاضی طارق عزیز، فرحت عباس شاہ اور وزیر نصر ت وغیرہ شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اخبارات کو اشتہارات کا اجراء خالصتاً میرٹ، شفاف اور اخبارات کی سرکولیشن کو مدِ نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے آنے والی تجاویز لوگوں کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ افراد کے شعور میں اضافہ یقیناًصحافت ہی کا مرہون منت ہے کیونکہ اہل قلم اپنی تحریروں سے عوام کی ذہنی آبیاری کرتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام تشکیل دیا جارہا ہے جس سے براہ راست لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وائس چانسلریونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر رؤف اعظم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو ادارے کی طرف بریفنگ دی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراِس سلسلے میں انقلابی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ اْنہوں نے وائس چانسلر کو کہا کہ وہ یونیورسٹی کو سولر پر منتقل کریں اور طلبا و طالبات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگائیں

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com