We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جشنِ بہاراں آئندہ موسمِ بہار میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائیگا، محمود الرشید

جشنِ بہاراں آئندہ موسمِ بہار میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائیگا، محمود الرشید

لاہور (یو این این )جیلانی پارک میں گلِ داؤدی کی نمائش اپنی مثال آپ ہے۔ اس خوبصورت نمائش پر پی ایچ اے کے تمام افسران اور ہارٹیکلچر اسٹاف کی کاوشوں کو جتنا سراہا جائے، کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں محمود الرشید نے بدھ کے روز جیلانی پارک لاہور میں گلِ داؤدی کی سالانہ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرفیصل ظہور ڈی جی پی ایچ اے، سید یاسر گیلانی چیئرمین پی ایچ اے، حافظ ذیشان وائس چیئرمین پی ایچ اے اور پی ایچ اے کے تمام افسران نے ان کا استقبال کیا۔ نمائش میں گلِ داؤدی کی کم وبیش 250 اقسام عوام الناس کے ذوق کی تسکین کے لیے رکھی گئی ہیں۔ میاں محمود الرشید نے تمام سٹالز اور پھولوں کے خوبصورت سجاوٹی نمونوں کا معائنہ کیا۔ پی ایچ اے کے ہارٹیکلچر ماہرین نے صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ کو گل داؤدی کی مختلف اقسام سے متعلق معلومات بھی فراہم کیں۔ معائنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ گلِ داؤدی کی اس خوبصورت نمائش پر پی ایچ اے کے افسران اور ہارٹیکلچر سٹاف کی جتنی تعریف کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے پی ایچ اے کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پی ایچ اے کے زیرِ انتظام ہارٹیکلچر اکیڈمی کی از سرِ نو تشکیل کے لیے کام کریں جہاں باغبانی سے متعلق شارٹ کورسز اور ڈپلومے کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی کوششوں سے پارکوں کے شہر لاہور کو پنجاب کے دیگر شہروں اور پاکستان کے لیے خوبصورتی کی مثال بنائیں گے۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ پچھلے دو سال سے منعقد نہ ہونے والے جشنِ بہاراں کو بھی آئندہ موسمِ بہار میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائیگا۔ انہوں نے فیمیلیز کو نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com