We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جشنِ آزادی ، شوبز ستاروں کا اپنے وطن سے اظہارِ محبت

جشنِ آزادی ، شوبز ستاروں کا اپنے وطن سے اظہارِ محبت

لاہور(یو این این)پاکستانی قوم آج اپنا 71 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منارہی ہے، مشہورو معروف شوبز ستارے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 71ویں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر جہاں ہر پاکستانی وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہا ہے وہیں شوبز اسٹار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔سماجی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ملک کے کئی مشہورو معروف شخصیات کی جانب سے یوم آزادی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔اداکار فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر قومی پرچم کی تصوہر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دُھن بجا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا آج کے دن پاکستان کے لئے ایک درخت لگائیں، اپنی گلی کو صاف کریں اور ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرائنگ 8 سال پہلے نئے پاکستان کی ہے، میں صرف ایک ہی درخواست اور دعا کرتی ہوں کہ ہمارے ملک میں ہمارے بچوں محفوظ رہیں۔اداکار اور گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خدا ہمارے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔معروف اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نئے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ادکارہ سجل علی نے بھی یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ پاکستان زندہ باد.معروف ادکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی قومی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے آزادی کی مبارک باد دی۔اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پر جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے میرے لئے آج سب سے خوشگوار آزادی کا دن ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی قسمت تبدیلی کے کنارے پر ہے.اداکارہ عروہ نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا آپ سب کو 14 اگست مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری نے گانا گا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ قومی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com