We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

جسٹس اطہرمن اللہ کا عمران خان نا اہلی کیس سننے سے معذرت

جسٹس اطہرمن اللہ کا عمران خان نا اہلی کیس سننے سے معذرت

اسلام آباد(یو این این)جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان نا اہلی کیس سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ایک با پھر ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو بینچ کے رکن جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس (ر) افتخارچوہدری سے قریبی تعلق تھا، ماضی کے تعلق کی وجہ سے سماعت نہیں کرسکتا۔معززجج اطہرمن اللہ کی معذرت کے بعد بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا اور نیا بینچ بنانے کے لیے معاملہ پھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انورخان کاسی کو بھجوا دیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیزصدیقی اور جسٹس عامرفاروق پرمشتمل بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم 29 جولائی کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کرکے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا تھا۔بعدازاں یکم اگست کو جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com