We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی16تا18نومبر2018کو مظفر گڑھ ،لیہ میں منعقد ہو گی

تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی16تا18نومبر2018کو مظفر گڑھ ،لیہ میں منعقد ہو گی

ریلی کا مقصد علاقے کی ثقافت ،تہذیب و تمدن کو سیاحوں میں متعارف کرواناہے

لاہور(یو این این )محکمہ سیاحت پنجاب (ٹی ڈی سی پی) پنجاب میں سیاحت کی فروغ کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور محکمہ شعبہ سیاحت میں نئے نئے رجحانات متعارف کروانے کیلئے جا نا جاتا ہے محکمہ سیاحت نے پنجاب کے کلچر ،تہذیب و تمدن سے جڑے بہت سے سیاحتی مقامات کی ترقی اور ان مقامات کو دنیا کی نظر میں اجاگر کروانے کیلئے اہم اقدام کیے ہیں جیسا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی جو کہ پاکستان کا نہ صرف سب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ بن چکا ہے بلکہ اب چولستان میں ایک مستقل تہوار کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کا تمام تر سہرا محکمہ سیاحت پنجاب کو جاتا ہے ۔جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع مثلاً مظفر گڑھ اور لیہ میں بھی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ نے2016میں پہلی تھل ڈیزرٹ ریلی منعقد کروائی جس کوملکی اور صوبائی سطح پر بہت پذیرائی ملی۔تھل ڈیزرٹ ریلی کا مقصد مظفر گڑھ ،لیہ اور دیگر اضلاع تک سیاحوں کو رسائی دینا اور وہاں کے کلچر کو دنیا کی نظر میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ و ہاں کے معاشی حالات میں بہتری لانا تھا۔محکمہ سیاحت پنجاب اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب رہا اور اب ہم 16تا 18نومبر 2018 تیسری تھل ریل منعقد کرانے جارہے ہیں۔یہ بات وزیر سیاحت پنجاب ،جناب یاسر ہمایوں سرفرازنے آج میڈیا بریفنگ میں بتائی اس بریفنگ میں سیکریٹری سیاحت ، محکمہ سیاحت پنجاب کے مینجنگ ڈائریکٹر اور دیگراعلیٰ افسران بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ ریلی ٹیلہ ہیڈ محمد والا ،مظفر گڑھ سے شروع ہو گی اور چوبارہ، ضلع لیہ سے ہوتی ہوئی واپس ٹیلہ ہیڈ محمد والا،مظفر گڑھ پر اختتام پذیر ہوگی۔ریلی کا کل فاصلہ تقریباً170کلو میٹر ہو گا۔تقریباً80ڈرائیورز کی شرکت متوقع ہے۔جس میں خواتین ڈرائیورز بھی شرکت کر یں گی۔انعامی رقم 25لاکھ روپے پر مشتمل ہو گی جو کہ تمام گیٹگری کے جیتنے والے خوش نصیبوں میں تقسیم کی جائے گی۔ حکومت سیاحت کے فروغ میں بہت دلچسپی رکھتی ہے اور حکومت یہ سمجھتی ہے کہ سیاحت کے شعبہ میں بہت مواقع موجود ہیں اور اس صنعت کی ترقی سے ملک میں نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ملک پا کستان کیلئے زر مبادلہ بھی بڑھایا جا سکتا ہے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com