We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تہران مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے اور اپنے عوام پر توجہ نہیں دے رہا، امریکی وزارت خارجہ

تہران مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے اور اپنے عوام پر توجہ نہیں دے رہا، امریکی وزارت خارجہ

تہران(یو این این)واشنگٹن کی جانب سے تہران پر پابندیوں کے پیکج کے لاگو ہونے کے ایک روز بعد امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطّے میں اپنا برتاؤ تبدیل کر لے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر نوورٹ نے ایک پریس کانفرنس میں تہران پر الزام عائد کیا کہ وہ مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے اور اپنے عوام پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن یہ کہہ چکے ہیں کہ اْن کا ملک چاہتا ہے کہ ایران دہشت گردی کی سپورٹ، مشرق وسطی میں معاندانہ سرگرمیوں اور میزائل اور جوہری پروگراموں سے وسیع پیمانے پر پیچھے ہٹ جائے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اپنا مال سماجی خدمات پر خرچ کرنے کے بجائے دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال میں لا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایک ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو صرف جوہری پروگرام سے متعلق نہ ہو بلکہ تہران کا برتاؤ اور اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام بھی اْس میں شامل ہو۔ ہیذر نوورٹ کے مطابق "شام میں جنگ میں شریک ہونے اور عراق جانے سمیت ایران ایسی سرگرمیوں میں مصروف ہے جو کسی طور بھی ایرانی عوام کے لیے فائدہ مند نہیں۔ اسی واسطے ایرانیوں نے مظاہروں کا راستہ اختیار کیا ہے۔ ہم ایرانی حکمراں نظام کے برتاؤ میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اْن کو چاہیے کہ اپنے عوام پر توجہ دیں اور اپنا دہشت گردی کی فنڈنگ میں نہیں بلکہ اپنے عوام پر خرچ کریں”۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com