We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تہران دس لاکھ عراقیوں کی ہلاکت کے زر تلافی کے طور پر 11 ارب ڈالر ادا کرے،فائق الشیخ علی

تہران دس لاکھ عراقیوں کی ہلاکت کے زر تلافی کے طور پر 11 ارب ڈالر ادا کرے،فائق الشیخ علی

بغداد(یو این این)عراق کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے القاعدہ تنظیم کو عراق میں داخل کیا لہذا اب تہران دس لاکھ عراقیوں کی ہلاکت کے زر تلافی کے طور پر 11 ارب ڈالر ادا کرے۔ سابق رکن پارلیمنٹ فائق الشیخ علی کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں سامنے آنے والا موقف ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمود صادقی کے بیان کا جواب ہے۔ صادقی نے عراق سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد 598 کے آرٹیکل 6 کے تحت 1988ء میں اختتام پذیر ہونے والی عراق ایران جنگ کے ہرجانے کے طور پر ایران کو 11 ارب ڈالر ادا کرے۔ ایرانی ڈپٹی اسپیکر کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے عراقی ماہر قانون طارق حرب کا کہنا ہے کہ "سلامتی کونسل کی ایسی کوئی قرارداد نہیں جو عراق کو اس امر کا پابند کرتی ہو کہ وہ ایران کو زر تلافی ادا کرے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے مطالبے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ اس سے قبل عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ عراقی حکومت ایران پر امریکی پابندیوں پر عمل پیرا نہیں ہو گی۔ تاہم انہوں نے باور کرایا کہ بغداد حکومت اْن پابندیوں کی پاسداری کرے گی جو عراق کے مفاد میں ہوں گی۔ ادھر ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران پر عائد محاصرے کو کسی بھی ذریعے سے توڑیں گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com