We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تپ دق کی روک تھام کی سرگرمیوں کو فروغ مزید فروغ دیا جائیگا۔ کنٹری ڈائریکٹر مرسی کور

تپ دق کی روک تھام کی سرگرمیوں کو فروغ مزید فروغ دیا جائیگا۔ کنٹری ڈائریکٹر مرسی کور

لاہور(یو این این)مرسی کور (یو ایس) پاکستان تپ دق کی بیماری کے خاتمہ کے لئے پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور اس مہلک مگر قابل اعلاج بیماری پر کنٹرول کے لئے اقدامات کو فروغ دیا جائیگا۔اس بات کا اعلان جمعہ کے روز مرسی کور پاکستان کے چار رکنی وفد کی پراونشل ڈائریکٹر پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر زرفشاں طاہر سے ملاقات کے موقع پر کیا گیا۔ کنٹری ڈائریکٹر مرسی کور ڈاکٹر عاطف نور کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر فرخندہ، ڈاکٹر فرح اور ڈاکٹر عدیل شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر PTP ڈاکٹر آصف اور پارٹنرشپ آپریشن مینیجر زبیر احمد بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ٹی بی کی بیماری کی روک تھام، تشخیص اور مریضوں کے اعلاج کے سلسلہ میں صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹس میں جاری مرسی کور کی سرگرمیوں اور اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے ٹی بی جیسی مہلک لیکن قابل اعلاج مرض پر قابو پانے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت سہولیات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر زرفشاں نے وفد کو بتایا کہ دسمبر کے وسط میں انٹرنیشنل پارٹنرز کی ایک روزہ کانفرنس لاہور میں منعقد کی جارہی ہے جس میں بیرون ملک سے وفود کے علاوہ لوکل اداروں اور تنظیموں کے نمائندے، سرکاری محکموں کے افسران اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں WHO کا ہائی لیول کا وفد بھی لاہور کے دورہ پر آرہا ہے جو صوبائی حکومت کے اعلی حکام کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران سے ملاقات کرے گا اور پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے آفس کا وزٹ بھی وفد کے پروگرام میں شامل ہے جہاں عالمی ادارہ صحت کے وفد کو ٹی بی کنٹرول کی سرگرمیوں بارے بریفنگ بھی دی جائیگی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com