We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تمام پاکستانی یوم آزادی پورے جوش وجذبے سے منائیں، عمران خان

تمام پاکستانی یوم آزادی پورے جوش وجذبے سے منائیں، عمران خان

اسلام آباد(یو این این) پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی یوم آزادی پورے جوش وجذبے سے منائیں، انشاء اللہ نئے پاکستان میں قائداعظم کے خواب کو تعبیر ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وقم سے اپیل کی ہے کہ اس بار پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے منائے، ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں، انشاء اللہ نئے پاکستان میں قائداعظم کے خواب کو تعبیر ملے گی۔ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں، ان کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کے حق رائے دہی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد کامیاب ہوئی، سپریم کورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14 اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ 14 اگست کو یوم جدوجہد آزادی کے طور پر منائیں گے۔ واضح رہے کہ ملک کو مدینہ جیسی ریاست اور سادگی اختیار کرنے کا وعدہ پورا کرنے کے لیے پرعزم عمران خان ایک ہفتے بعد وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ جشن آزادی کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں شہری اپنی اپنی پسند کی چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com