We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تمام مذاہب احترام انسانیت اخوت،محبت اور امن کا درس دیتے ہیں،اعجاز عالم

تمام مذاہب احترام انسانیت اخوت،محبت اور امن کا درس دیتے ہیں،اعجاز عالم

صوبائی وزیر انسانی حقوق سے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے وفد کی ملاقات،اہم امور پر بات چیت
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا ہے کہ امن،بھائی چارہ،ہم آہنگی کو دنیا بھر میں قائم کرنے کے لئے اقلیتوں سمیت تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا،کوئی بھی مذہب نفرت کا درس نہیں دیتا بلکہ پیار،امن،محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز بیانات اور رویوں کو امن پسند ڈائیلاگ اور باہمی امن اور رواداری میں تبدیل کرناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز صوبائی وزیر نے چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ سعید ایاز ظہیر گیلانی کی زیر قیادت ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں مرکزی سیکرٹری حاجی ارشاد احمد قادری،کوارڈینیٹر مینارٹی ونگ کونیل حنیف،انچارج میڈیا سیل معظم اکرم،چیف کوارڈینیٹر حافظ محمد سعید ارشاد اور عمران بشیر شامل تھے۔ملاقات میں صوبہ بھر میں باہمی امن کے فروغ اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ صوبہ بھر میں انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لئے آپ کے ساتھ ملکر چلیں گے تاکہ ایک ایسے سماج کے قیام کے یقینی بنا سکیں جدھر تمام شہری بلا رنگ و نسل اور عقائد و علاقہ برابری کی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ رواداری کے ساتھ پیش آسکیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا محاسبہ کرنا ہوگا جو لوگ وطن عزیز کا منفی پہلو اجاگر کرتے ہیں۔چیئرمین کمیٹی علامہ سعید ایاز ظہیر گیلانی نے کہا کہ بلا شبہ ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے، قرآن پاک اور بائبل میں پیار اور امن کا مشترکہ پیغام ہے۔تمام مذاہب کے لوگوں کو سوسائٹی کے ساتھ ملکر امن اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنا ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com