We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تمام صوبوں کو ملکر امن کیلئے مشترکہ کاوش کرنا ہوگی، صوبائی وزیر انسانی حقوق

تمام صوبوں کو ملکر امن کیلئے مشترکہ کاوش کرنا ہوگی، صوبائی وزیر انسانی حقوق

لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں امن اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے تمام صوبوں کوملکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی حفاظت صوبائی سطح سے آگے بڑھ کر وفاقی سطح تک پہنچانے کیلئے سب کو اپنا مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایسے اقدامات کئے جا ئیں کہ انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار پیر کے روز صوبائی وزیر نے نیومنسٹر بلاک آفس میں ریجنل ڈائریکٹر انسانی حقو ق لبنیٰ منصور سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔لبنی ٰ منصور نے صوبائی وزیر کو وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو پرُ امن بنانے کیلئے ملکر اقدامات کئے جائیں اور تحریک انصاف کی حکومت میں کسی ایک صوبہ کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بات کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ پنجاب حکومت ایسے تمام اقدامات یقینی بنا رہی ہے ،جس کے باعث گھریلو تشدد،خواتین پر ظلم،بچوں کے حقوق وغیرہ کی حفاظت یقینی ہو سکے اور اس کے لئے تمام صوبوں کو ملکر امن کی فضاء قائم کرنا ہوگی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com