We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں، گورنر پنجاب

تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں، گورنر پنجاب

سماجی و معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ انسانی وسائل کو ترقی دی جائے
حکومت تعلیمی تفاوت ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں کو تعلیمی ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں
وقت کا تقاضا ہے کہ ہم تعلیم کی اہمیت عام کریں اور تعلیمی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کریں جنرل صادق علی،واہ یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب
لاہور(یو این این ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ترقی کی زینہ ہے اور تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں جو حصول علم کے بعد محنت ، ایمانداری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہو کر قومی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات واہ یونیورسٹی واہ کینٹ کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ اور یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ہلال امتیاز ملٹری اس موقع پر گیسٹ آف آنر تھے۔ تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمن شاد ستارہ امتیاز ملٹری ، فکلیٹی ممبران، طلباء و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات گولڈ میڈل دیئے گئے۔ چوہدری محمد سرور نے کہاکہ پائیدار ترقی اور کامیابی کے لئے لازم ہے کہ سیکھنے کا عمل جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ انسانی وسائل کو ترقی دی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اسی نقطہ نظر کی قائل ہے اور نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور پس ماندگی کا مقابلہ صرف تعلیمی ترقی سے ہی کیا جاسکتا ہے اور حکومت اس کا احساس کرتے ہوئے تعلیمی شعبہ پر فوکس کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے کہاکہ وہ اپنے والدین کی محنت ، قربانی اور جذبے کی قدر کرتے ہوئے عملی زندگی میں خود کو قابل فخر پاکستانی ثابت کریں اور ان مقاصد کا حصول ممکن بنائیں جن کی ان سے توقع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیمی تفاوت ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں کو تعلیمی ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔گورنر پنجاب نے کہاکہ یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات خوش قسمت ہیں اور یہ ان کے والدین کی قربانی اور اساتذہ کی محنت کا صلہ ہے اس لئے ان پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اہلیت کے ہر معیار پر پورے اتریں۔ چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور بورڈ آف ڈائریکٹرز یونیورسٹی آف واہ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ہلال امتیاز ملٹری نے کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اوروقت کا تقاضا ہے کہ ہم تعلیم کی اہمیت عام کریں اور تعلیمی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کریں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمن شاد ستارہ امتیاز ملٹری نے یونیورسٹی آف واہ کی تعلیمی کامیابیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں طلباء و طالبات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com