We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

تعلیم دشمن شدت پسندعناصر ملک و ملت کا ناسور ہیں، سلیم بھٹی

تعلیم دشمن شدت پسندعناصر ملک و ملت کا ناسور ہیں، سلیم بھٹی

تعلیم دشمنی اسلامی احکامات کے منافی ہے ۔تعلیمی امن تباہ کرنے والے کیسے مسلمان ہو سکتے ہیں ؟
بہاولپور ( یو این این )تعلیم دشمن شدت پسندعناصر ملک و ملت کا ناسور ہیں،تعلیم دشمنی اسلامی احکامات کے منافی ہے ۔تعلیمی امن تباہ کرنے والے کیسے مسلمان ہو سکتے ہیں ،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے دیامیر،داریل میں بچوں کے اسکولوں اور خصوصاً گرلز سکولوں کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم مل کر ان جنونی انتہاپسندوں کے خلاف کام کر نا ہوگا،عوام اور حکمراں مل کر ان سامراجی انتہا پسندوں کو شکست دیں جو اسلام کے نام پر اپنے طاغونی آقاؤں کی آشیر باد پر پاکستان کی سرزمین اور عوام کے خلاف مصروف عمل ہیں تعلیمی امن تباہ کرنے والے جنونی دہشت گرد پاکستان کو جہالت کے گمبھیر اندھیروں میں دھکیل کر پسماندگی ،غربت اور افلاس کا شکار بنانا چاہتے ہیں لیکن قوم جان چکی ہے کہ ان وحشی شدت پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جو پاکستان کی نظریاتی اساس کے خلاف کام کررہے ہیں،اس،حضور پاک ﷺ نے اسلام کے ذریں اصولوں کی تبلیغ کرتے ہوئے حصول علم ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض کیا ہے اور انہوںﷺ نے فرمایا تھا کہ اگر تمہیں حصول علم کے لئے عرب سے چین جیسے دور دراز ملک بھی جانا پڑے تو جاؤ۔لہذا علم سے روکنے والے نہ ہمارے دوست ہیں اور نہ ہی مسلمان کہلانے کے قابل ہم ان عناصر کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان اسکولوں کو بحال کر کے طالب علموں کو اسکول بھجوائے اور ثابت کرے کہ ہر لڑکے اور لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے اور ہم ہر قیمت پر انہیں یہ حق دلوائیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com