We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ترک کرنسی لیرہ کی قدر میں ڈالرکے مقابلے میں پانچ فی صد ریکارڈ کمی

ترک کرنسی لیرہ کی قدر میں ڈالرکے مقابلے میں پانچ فی صد ریکارڈ کمی

لندن(یو این این)اسٹاک مارکیٹ میں ترک کرنسی لیرہ کی قدر میں ڈالرکے مقابلے میں آج جمعہ کو پانچ فی صد ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ میں 2 فی صد کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد ایک ڈالر کے مقابلے میں 5.4 لیرہ پرآگیا تھا جب کہ یورو کے مقابلے میں یہ تناسب 6.3 فی صد پر آگیا ہے۔ ترکی کی کرنسی کی قدر میں موجودہ کمی ایک ایسے وقت میں دیکھی گئی ہے جب امریکا اور ترکی کے درمیان متعدد مسائل پر تناؤ پایا جا رہا ہے۔ ترکی کے نائب وزیرخارجہ سیدات اونل کی قیادت میں امریکا کے ساتھ امریکی پادری کی انقرہ میں گرفتاری سمیت دیگر حل طلب امورپر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ امریکی پادر انڈرسن پرانسن کی گرفتاری کے بعد ترکی اور امریکا کے رمیان بحران مسلسل شدت اختیار کررہا ہے جب کہ معاشی بد انتظامی کے باعث ملک میں افراط زر بڑھ رہا ہے اور کرنسی کی ویلیو میں کمی آ رہی ہے۔ ترکی کی کرنسی لیرہ کو رواں سال کے دوران غیرمعمولی بحران کا سامنا رہا۔ رواں سال کے دوران ترک لیرہ کی قیمت میں 40 فی صد کمی آئی ہے۔ ترکی کے مرکزی بنک نے جمعہ کے روز جاریی ایک بیان میں ملک میں جاری کرنسیوں کی قیمتوں کیحوالے بتایا کہ جون سے اب تک کرنسی کے لین دین میں 2.973 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم یہ کمی رائٹرز کے اندازے سے کم ہے جس کا اندازہ تاہم یہ کمی رائٹرز کے اندازے سے کم ہے جس کا اندازہ 3.032 ارب ڈالر تھا۔ مئی میں کرنسی ایکسچینج کے میزانیے میں 6.193 ارب جبکہ 2017ء کے دوران مجموعی طورپر 47.1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ کرنسیوں کے اتارو چڑھاؤ اور ان کی ریٹنگ پرنظر رکھنے والی فیٹچ کمپنی کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنی کرنسی کی قدر میں کمی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ فٹیچ کے سرکردہ معاشتی تجزیہ نگار پال گمبل نے ’رائٹرز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ 13 جولائی کو ترکی کو ’ BB‘ گروپ میں منتقل کرنے کے بعد ہم نے ملک میں درپیش واقعات کے نتائج کے بارے میں بار بار خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ترک لیرہ کی ایک ماہ میں 10 فی صد قدر کمی ہوئی جب کہ رواں سال کے دوران اب تک30 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com