We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ترکی نے مطالبات نہ مانے تو اس کا گلا گھونٹ دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

ترکی نے مطالبات نہ مانے تو اس کا گلا گھونٹ دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

انقرہ(یو این این)ترکی اورامریکا کے درمیان پادری کے معاملے پرکشیدگی روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی کشیدگی کے جُلو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی میں قید پادری کی رہائی کے بدلے میں انقرہ کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔ اگر ترکی نے مطالبات نہ مانے تو اس کا گلا مزید گھونٹ دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترکی کی حکومت کو زیر حراست پادری ’انڈرو برانسن‘ کو ہرصورت میں رہا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پادری کو ’وطن عظیم کا قیدی‘ قرار دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے ٹویٹس میں لکھا کہ ’ہم پادری کی بریت اور اس کی رہائی کے بدلے ترکی کو کچھ نہیں دیں گے مگر ہم اس کا گلا گھونٹ دیں گے‘۔خیال رہے کہ امریکی وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے انقرہ میں دہشت گردی کے الزام میں امریکی پادری کی رہائی سے انکار پر ترکی پرمزید پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دی۔وائیٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی کی حکومت کے بعض وزراء پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ اگر انقرہ میں قید امریکی پادری کو رہا نہیں کیا جاتا تو ہم ترکی کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان وجہ نزاع بننے والے پادری برانسن کو اکتوبر 2016ء کو دہشت گردانہ سرگرمیوں اور ترکی کے خلاف جاسوسی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ برانسن کئی سال سے ترکی میں مقیم ہیں مگر ان کا تعلق امریکا کی شمالی کیرولینا ریاست سے ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com