We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے،امریکی مشیر

ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے،امریکی مشیر

واشنگٹن(یو این این)امریکی حکومت کے مشیر برائے اقتصادی امور کیون ھاسیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ ایام میں ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ کی قیمت میں کمی کے بعد ترکی میں پیدا ہونے والی معاشی صورت حال پر امریکی انتظامیہ نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ وائیٹ ہاؤس کے مشیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے ترکی کی معاشی صورت حال پر گہری نظریں مرکوز کی ہیں اور وہ ترکی میں پل پل تبدیل ہوتی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس میں اضافہ ترکی کی قومی پیداوار کے مقابلے میں انتہائی معمولی ہے مگر ترک لیرہ کی قیمت میں 40 فی صد کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو امریکی حکومت نے ترکی کے ساتھ کشیدگی کے بعد ترکی سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ٹیکس میں 50 فی صد اضافہ کردیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com