We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

ترکی امریکا کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا خواہش مند نہیں،ترکی وزیر خارجہ

ترکی امریکا کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا خواہش مند نہیں،ترکی وزیر خارجہ

انقرہ(یو این این)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک امریکا کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا خواہش مند نہیں ہے۔نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک اختلافات پر بآسانی قابو پاسکتے ہیں تاہم امریکا کی موجودہ روش کی روشنی میں یہ ممکن نہیں۔انقرہ اور واشنگٹن کے بیچ شدید اختلاف نے جنم لیا جس میں دونوں ملکوں کی بعض درآمدات پر ٹیکسوں میں اضافے کا تبادلہ اور ترکی میں کرنسی کا بحران بھی شامل ہو گیا۔دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے جمعرات کے روز دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے امریکی پادری اینڈرو برینسن کو جلد رہا نہ کیا تو اُس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے اُن کی حکومت کے کئی وزراء پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اگر اںہوں نے اُسے (پادری) کو جلد از جلد رہا نہ کیا تو ہم اضافی اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں”۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com